27 دسمبر 2014 - 13:53
پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 7ویں برسی کا انعقاد

پاکستان میں آج پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 7ویں برسی منائی جارہی ہےانھیں سات سال قبل سلفی وہابی طالبان دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے، ملک بھر سے تعلق رکھنے والے رہنما ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کے ایصال ثواب کے لئے شہر شہر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سندھ میں صوبائی حکومت کی جانب سے آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم کی برسی کی مرکزی تقریب ان کے آبائی گاؤں گڑھی خدابخش میں ہورہی ہے، جہاں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ جلسہ گاہ میں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ جلسے میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔ جلسے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے 7 ہزار اور رینجرز 500 اہلکار تعینات ہیں۔

.......

/169